سعودی عرب میں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں لانے کا انتظام کیا جائے،عوامی حلقے

سعودی عرب میں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں لانے کا انتظام کیا جائے،عوامی حلقے

  



 بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پی آئی اے کے جانب سے سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے باجوڑکے مزدوروں کے نعشیں نہ لانے مالاکنڈڈویژن کے عوام نے شدیدغم وغصے کااظہارکرتے ہوئے تبدیلی کے دعویدارحکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپردمام سعودی عرب سٹیشن کے منیجرسمیت تمام عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ملازمت سے برطرف کیاجائے اورپختونخوا کے مزدوروں کے ساتھ اس ظلم اورناانصافی کوفوری طورپربندکیاجائے پی آئی اے قومی ائرلائن ہے اورعوام نے تبدیلی کے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کوووٹ دیاتھااگروہ تبدیلی نہیں لاسکتی تواقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے سعودی عرب دمام سٹیشن کے عملہ کوفوری طورپربرطرف کیاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر