بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) ڈی ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ مردان جمیل الرحمان کی خصوصی ہدا یت پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ اس سلسلے میں ٹریفک وارڈن انچارج تخت بھائی سرکل شوکت خان کا جمعے کے روز ملاکنڈ روڈ پر نا کہ بندی کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر سوسے زائد موٹر سائیکل سواروں کو روک کر موقع پر ایک سو بیس ایک سو بیس روپے جرمانہ کردیئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ٹریفک وارڈن انچارج تخت بھائی سرکل شوکت خان نے عوام الناس کو خبردار کیا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا نا قانونی جرم اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس لئے عوام بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹریفک کے سر کاری احکا مات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھاری جرما نے عائد کیئے جائینگے۔اور اس سلسلے میں کسی سے بھی کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر