ڈیرہ،چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  ڈیرہ،چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) امامیہ گیٹ کے قریب الحمد پلازہ میں ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے5قیمتی موبائل فون خریدنے کیلئے آنے والے شخص کی دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر موبائل فونز سمیت فرار ہونے کی کوشش، دوکاندار نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود الحمد پلازہ نزد جانز ہوٹل میں پہاڑ پور کے رہائشی نعیم جاوید مروت نامی شخص موبائل خریداری کے بہانے الحرم موبائل شاپ پر آیا جہاں اس نے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے5قیمتی موبائل فون پسند کئے اور اس دوران اس نے دوکان کے مالک ذیشان شیخ کی آنکھوں می سرخ مرچیں پھینک کر موبائل فونز سمیٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران دوکان کے مالک سمیت قریبی دوکانداروں نے اس پکڑ کر اس کے فرار کی کوشش ناکام بنادی اور مذکورہ شخص کو کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔