پاک فوج اور عوام کی قربانیوں سے ملاکنڈ ڈویژن امن کا گہوارہ بن چکا: میجر جنرل اعجاز مرزا

پاک فوج اور عوام کی قربانیوں سے ملاکنڈ ڈویژن امن کا گہوارہ بن چکا: میجر جنرل ...

  



الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنرل آفیسر کمانڈنٹ ملاکنڈڈویژن میجر جنرل اعجاز مرزا نے کہا ہے کہ جہاں پوری دنیا سوچ رہی تھی کہ ملاکنڈ ڈویژن میں دوبارہ جانا مشکل ہوجائیگا وہ آج حیران ہے کہ پاک فوج اور عوام کی قربانیوں سے ملاکنڈ ڈویژ ن آمن کا گہوارہ بن چکا ہے اور سیاح بے خوف خطر پاکستان کے سوئزر لینڈ سوات کی خوبصورت وادی کی سیر کرتے ہیں۔موجودہ حالات میں ملاکنڈ ڈویژن کے قدرتی وسائل کے ضیاع پر سوات کی قدرتی حسن پر منفی اثرات مرتب ہونے جارہے ہیں جو نہیں ہونی چاہیئے یہاں کی قدرتی مناظر اور وسائل کے بچاؤ کے خاطر تمام سٹیک ہولڈر اور سرکاری محکموں کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیئے جس میں عوام کی تعاون ناگوزیر ہے۔ سیکورٹی فورسزز اور سواتی عوام کی لازوال قربانیوں سے آج ملاکنڈ ڈویژن مکمل طور پر آمن قائم ہوچکا ہے۔کچھ عناصر جھوٹے افواہیں پھیلا کر منفی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ناکام ہورہے ہیں۔سوات میں اس سال بڑی تعداد میں سیاح آئے تھے سوات کی خوبصورتی اور سیاحت کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئیے علاقے کو پاک وصاف رکھنا اور اس کی خوبصورتی کیلئے ہر شہری کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کیلئے کام کرلیں۔ملاکنڈ ڈویژن ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور یہاں کے عوام کے چھوٹے بڑے مسائل کے حل کیلئے تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ سوات،ملاکنڈ ڈویژن کے صحافیوں نے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور یہ تعاون علاقے کی تعمیر ترقی کیلئے جاری رہے گا ہر صحافی کومعاشرے کی فلاح وبہبود کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے - ان خیالات کا اظہار ا نھو ں نے جمعہ کے روز شانگلہ اور سوات کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمانڈر کانجو بریگیڈیئر نسیم انور، کرنل حمزہ، ڈایریکٹر سی ایم ایل سی کرنل سہیل بھی موجود تھے۔شانگلہ کے صحافیوں فضل سبحان اور آفتاب حسین نے شانگلہ سکاؤٹ،لیوز اور پاک آرمی میں شانگلہ کیلئے مخصوص کوٹہ دینے،شانگلہ میں جنگلات کی کٹا ئی سے ہونے والے نقصان اور شانگلہ کی سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے تجاویز دیئے حس پر انھوں نے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ اس موقع پر شانگلہ پریس کلب کے چیئرمین ناصر محمود، فضل سبحان،آفتاب حسین،رضاشاہ،سہیل حسن سو ات پریس کلب کے چیئر مین شہزاد عالم، صدر محبوب علی، سعید الرحمن، سید شہاب الدین،شیرین زادہ،خوازہ خیلہ پریس کلب کے نمائندوں حسین خان اور دیگر موجود تھے۔جی او سی جنرل اعجاز مرزا نے کہا ہے کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے،اگلے سال سوات میں فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔قائم امن کو بحال رکھنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے، صحافیوں نے قیام امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرکے اہم کردار ادا کیا ہے سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں آج جنت نظیر وادی سوات کے امن کے گیت پورے دنیا میں جا رہے ہیں عوام دہشت گردوں پر کھڑی نظر رکھیں۔جنرل آپریشنل کمانڈر ملاکنڈ آرمی اعجاز مرزا نے کہا ہے دہشت گردی میں یہاں پر کافی وقت گزارا اور آج سوات کے امن کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت جب یہاں پر دہشت گردی عروج پر تھی تو اس دوران یہاں کے عوام اور صحافیوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کیا اور امن کیلئے قربانیاں دی جس کے بدولت آج سوات میں دیرپا امن قائم ہے اور بڑی تعداد میں سیاح یہاں آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ یہاں پر سیاحت کو فروغ دینا ہے اور اسکے لیے جامعہ منصوبہ بندی تیار کر رکھی ہے جس پر امسال کام شروع کیا جائیگا اور پورے ملک کے سیاحوں کو سوات مدعو کیا جائیگا جس میں سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے جشن سوات سمیت، مختلف فیسٹول منعقد کئے جائینگے۔ انھو ں نے کہا کہ یہاں کے عوام اور میڈیا سوات میں قائم امن کو برقرار رکھنے میں اپنے فوج کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد دہشت گردوں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ قربانیوں سے قیام امن کو برقرار رکھا جا سکیں۔ جی او سی نے سوات کے مسائل کے حل کیلئے سول ملٹری لیزان کمیٹی کو فعال بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ماہانہ اسکی میٹنگ کو یقینی بنایا جائیں تاکہ اسمیں مقامی لوگوں کے مسائل پیش ہو اور اسکا باقاعدہ حل نکالا جا سکیں۔انھوں نے کہا کہ سیدو ایئرپورٹ کی بحالی اور توسیع کا کام جاری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب سوات ایئرپورٹ پر طیارے لینڈ ہونگے اور اس سے یہاں کے عوام مسفید ہونگے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر