ایبٹ آبادمیں بغیر ہیلمٹ اور ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کاروائی جاری

  ایبٹ آبادمیں بغیر ہیلمٹ اور ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کاروائی جاری

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع میں بغیر ہیلمٹ اور ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کاروائی جاری تھانہ جات میں موٹر سائیکلوں کے ڈھیر لگ گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان کی ھدایت پر ایبٹ آباد میں تمام سرکل ڈی ایس پی ٹریفک اور انسپکٹر ٹریفک کی مخلتف مقامات پر کم عمر، بغیر ہیلمٹ اور ون ویلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے جملہ ٹریفک اسٹاف کو سختی سے ھدایات جاری کی ہیں کہ ون ویلنگ والے موٹر سائیکل،بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سوار اور خاص کر کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سختی سے کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ بند تھانہ کیا جائے اور تب تک نہ چھوڑا جائے جب تک اس موٹر سائیکل سوار کا والد،اسکا استاد یا اسکا وکیل نہ آئے۔تب تک اس موٹر سائیکل کو بند تھانہ رکھا جائے۔ اسی طرح پریشر ہارن لگانے والے اور ریوالونگ لائٹ(پولیس لائٹ) لگانے والے کے خلاف بھی باقائدہ سے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے باقائدہ آڈر بھی جاری کر دیا ہے اور ھدایت جاری کی ہے کہ شہر میں جہاں کہی بھی پریشر ہارن یا ریوالونگ لائٹ والی گاڑی نظر آئے اسے فوراً روک کر اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا کہنا ہے کہ میری تمام والدیں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کم عمری میں موٹر سائیکل نہ لے کر دیں ایسا نہ ہو کہ اس موٹر سائیکل کی وجہ سے انکے مستقبل پر کوئی گہرا اثر رہ جائے اور انکا مستقبل کسی گہرے اندھیرے میں چلا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...