پاک فوج جنوبی وزیرستان کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: میجر جنرل اظہر عباسی

پاک فوج جنوبی وزیرستان کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: میجر جنرل اظہر ...

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر عباسی نے کہا ہے جنوبی وزیرستان میں امن کی بحالی کے بعد پاک فوج علاقہ کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ یہاں کی عوام کے مورال زندگی کو بلند کیا جا سکے علاقہ میں تعلیم،سڑکوں کی تعمیراور صحت سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے جن کو عنقریب مکمل کر لیا جائیگا جس سے علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایف سی ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کلب ٹانک کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں پریس کلب کے صدر آوردین محسود،حاجی ظہورالدین،حاجی منظوراحمد،حاجی کفایت اللہ پراچہ،جاوید آرائیں،نور عالم محسود،سید شاہ کنڈی،ڈاکٹر عطاء الرحمن،اختر شہزاد،احسان بیٹنی،امان اللہ مروت،شجاع الرحمن،تنویر شاہ،رضوان بلوچ اور زعفران میانی شامل تھے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈامتیاز حسین بھی موجود تھے میجر جنرل اظہر عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ آسمان مانجہ کے مقام پر ایف سی ہیڈ کوارٹر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جبکہ پاک آرمی کا 55بریگیڈ ہیڈکوارٹرآسمان مانجہ منتقل ہو چکا ہے جبکہ ٹانک میں جہاز گراؤنڈ کے مقام پر مستقل بنیادوں پر آرمی ہیڈ کوارٹر تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر کام شروع ہے اور نہایت مختصر وقت میں کا م کو مکمل کر لیا جائیگا جہاں پر ایف سی اور پاک فوج کے دستوں کو منتقل کیا جائیگا ٹانک آرمی ہیڈکوارٹر میں آئی جی ایف سی اور بریگیڈئیر کے دفاترز بھی تعمیر کئے جائیں گے جہاں پر آرمی اور اور ایف سی کے اعلی حکام موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہیڈکوارٹرز کی تعمیر سے عوام اور پاک فوج کے مابین روابط مذید مضبو ط ہونگے پاک فوج اور ایف سی امن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی جبکہ امن میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کو کچل دیا جائیگا عوام کا اعتماد ہی پاک فوج کاسرمایہ ہے پاک فوج اپنی عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کرے گی قبائلی اور ٹانک کی عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقہ میں امن کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے معاشرہ کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن و امان کی صورتحال پر ہوتا ہے جہاں پر امن ہوتا ہے وہ معاشرہ ترقی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی امن کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کر دار اد کیا ہے جسکو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس موقع پر پریس کلب ٹانک کے صدر آور دین محسود نے آئی جی ایف سی کو صحافیوں کے درپیش مسائل کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر