ہماری حکومت نے روایتی سیاست کو جڑ سے ختم کردیا،فضل حکیم یوسفزئی

ہماری حکومت نے روایتی سیاست کو جڑ سے ختم کردیا،فضل حکیم یوسفزئی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدروچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے جمعہ کے روزاپنے ہجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے ملاقاتیں کی اور اُن کے مسائل سنے کھلی کچہری میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفودنے انہیں اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئیں جن میں بعض مسائل کو موقع پر جبکہ باقی کو متعلقہ محکوں کے سربراہان کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کو ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے ہم عوام کو ایک ایسا نظام ڈیلیور کر رہے ہیں جس میں وہ تبدیلی ایک ٹھوس شکل میں محسوس کریں گے ہماری حکومت نے روایتی سیاست کو جڑ سے ختم کردیا ہے ماضی میں عوامی نمائندے ووٹ لینے کے بعد غائب ہو جاتے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف عملی جنگ لڑرہی ہے عوام جب بھی چاہیں تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سے لیکر ایم پی ایز، ایم این ایز تک رسائی حا صل کرسکتے ہیں ہم عوام کے ہر مشکل کو حل کرنے کیلئے اپنے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر