میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کر ر ہاہے،احمد خان

میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کر ر ہاہے،احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( رحیم خان) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا ہے کہ میڈیا ضلع سوات اور دیگر علاقوں میں تعمیر وترقی اور ٓعوام کی خدمت حکومت کا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ میڈیا ہی اس وقت عوام اور حکومت سمیت دیگر اداروں کی درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی خوشحال اور پرامن معاشرے کی قیام میں اولین کردار میڈیا کی ہوتی ہے حکومت تنقید برائے تعمیر پر یقین رکھتے ہے لیکن بے بنیاد الزامات لگانا اور کسی کو جان بوجھ کر بلیک میل کرنا تعمیری صحافت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی ایم اے مٹہ کے ہال میں سینئر صحافی غفور خان شیدا کو ایس زیڈ اکیڈمی خبیر پختونخوا کے طرف بہترین صحافتی خدمات پر گولڈ میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایس زیڈ اکیڈمی خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر شہزادہ برہان الدین حسرت مٹہ پریس کلب کے چیرمین جہان زیب لالا غفور خان شیداء اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں شاعروں ادیبوں اور عام لوگوں کی علاوہ ٹی ایم او مٹہ فضل ربی خان اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے تاحیات چیف ارگنائزر قاسم کاکا صدر محمد زوبیر شامیزئی ٹرانسپورٹ کے طرف سے اسرار خان ضلعی زکواۃ کمیٹی سوات کے چیرمین ملک اختر علی خان ملاکنڈ یونین اف جرنلسٹس کے صدر سید افضل شاہ ریڈیوسوات کے منیجنگ ڈائر یکٹر رحیم اللہ شاھین امن جرگہ مٹہ تحصیل کے صدر بہادر خان سابق ناظم عمرحیات خان پاکستان زندہ باد موومنٹ کے صدر اعجاز پشتون ارتھوپیڈک سرجن اصغر خان عدنان خان مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کے گروپ لیڈر حاجی موسی خان پاسبان ڈاکٹر شفیق احمد امجد علی سورج نذر محمد نذر سردار خان مٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خائستہ باچا ریڈیو سوات کے فہیم جہان زیب دلسوز واحد زمان زمان بابا خان اور مٹہ پریس کلب کے تمام ممبران بھی موجود تھے اس سے پہلے مہمان خصوصی احمد خان اورصدر تقریب جہان زیب اور دیگر مہمانوں نے مٹہ تحصیل کے سینئر صحافی غفور خان شیدا کو بہترین صحافتی خدمات پر ایس زیڈ اکیڈمی خیبر پختونخوا کے طرف سے گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ دیا جبکہ ریڈیو سوات کے طرف سے مہمان خصوصی احمد خان غفور خان شیداء اورایس زیڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹر شہزادہ برہان الدین حسرت کو روایتی پگڑیاں بھی پہنائے گئے اس موقع پر شاعر کرم نے بھی خوب اپنے فن کا مظاہر ہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کسی بھی خوشحال اور پرامن معاشرے کی قیام میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کی ازادی پر یقین رکھتا ہیں اور کسی بھی تعمیری صحافت کا خیر مقدم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کیلئے میڈیا کو حکومت کیساتھ اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ ترقی کی دور اچکا ہے اب صرف اس ترقی کی دور کی خیال رکھنا ہے کیونکہ اس وقت ضلع سوات خصوصی طور پر ترقی کی راہ پر ہیں اور انشاء اللہ موجودہ حکومت یہاں کی تمام محرمیوں کو ختم کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تعمیر حکومت کو مذید مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے اور حکومت تنقید برائے تعمیر کا خیر مقدم کرتا ہے اس موقع پر موجود لوگوں نے غفور خان شیدا کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد دی۔