پولیس کا قصہ خوانی بازار کا دورہ

پولیس کا قصہ خوانی بازار کا دورہ

  



پشاور (کرا ئم رپورٹر)قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی سٹی ٹریفک پولیس سجاد احمد صاحبزادہ نے جمعہ کے روز قصہ خوانی بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی ایس پی زیور شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر قصہ خوانی بازار کے صدر عبدالرزاق شیخ‘ جنرل سیکرٹری عاصم عصمت سمیت دیگر عہدیداروں اور تاجروں نے ان کا استقبال کیا۔ تاجروں نے ایس پی سٹی ٹریفک کو بازار کے مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قصہ خوانی میں ٹائر بلاسٹرز ناکارہ ہو گئی ہیں لہٰذا اسکی مرمت کی جائے اور مین ہولز پر آئرن ٹاکیاں لگائی جائیں تاکہ قصہ خوانی بازار میں رش نہ ہو اور ٹریفک حادثات بھی رونما نہ ہوں۔ تاجروں نے قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی جانب سے ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر ایس پی سٹی ٹریفک سجاد احمد صاحبزادہ نے ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پشاور کی مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں مین ہولوں کوبند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد قصہ خوانی بازار میں بھی کھلے مین ہول بند کردیئے جائیں گے اور ٹائر بلاسٹرز کو بھی پھر سے فعال کیا جائیگا جس پر تاجروں نے ایس پی سٹی ٹریفک کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...