ڈیرہ،بھائی کو قتل کرنے والاملزم گرفتار

  ڈیرہ،بھائی کو قتل کرنے والاملزم گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) تھانہ نواب شہید پولیس نے 12دسمبر2019ء محلہ مدہ خیل پنیالہ میں سکول کے جانے کیلئے سختی کرنے کے تنازعہ پر بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے اشتہاری ملزم چھوٹے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدود میں محلہ مدہ خیل پنیالہ میں 12دسمبر2019کو سکول کے جانے کیلئے سختی کرنے کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی صبور علی ولد عبدالحمید نے اشتعال میں آکر گھر میں فائرنگ کرکے بڑے بھائی 18 سالہ منصور علی کو قتل کردیا تھا اور ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا، مقتول کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے اس کے چھوٹے بیٹے کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تھانہ نواب شہید پولیس گزشتہ روز اشتہاری قرار دیئے جانے والے کمسن قاتل بھائی ملزم صبور علی کوگرفتار کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...