”پاکستان“ کی خبرپر نوٹس:سرجانی میں غیرقانونی شادی ہال کا کچھ حصہ کرادیا گیا

”پاکستان“ کی خبرپر نوٹس:سرجانی میں غیرقانونی شادی ہال کا کچھ حصہ کرادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (رپورٹ /ندیم آرائیں)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں غیر قانونی شادی ہال کا کچھ حصہ گرادیا تاہم سیل کیے گئے دوسرے ہال میں تاحال تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان نے اپنی 25دسمبر کی اشاعت میں انکشاف کیا تھا کہ با اثر افراد کی جانب سے سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی شادی ہالوں کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے اور ایس بی سی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکٹر 4B پلاٹ نمبر SB-182تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ایس بی سی اے نے17اکتوبر2019 مذکورہ شادی ہال کا کچھ حصہ مسمار کرنے کے بعد اسے سیل کردیا تھا لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے با اثر افراد نے شادی ہال کی دھڑلے سے دوبارہ سے تعمیرات شروع کردی ہے،دوسری جانب سیکٹر5Dکے پلاٹ نمبر SB-56پر بھی شادی ہال کی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔روزنامہ پاکستان میں خبر کی اشاعت کے بعد ایس بی سی اے حکام نے سیکٹر5Dکے پلاٹ نمبر SB-56پر قائم غیر قانونی شادی ہال کا کچھ حصہ گرادیا ہے تاہم اسے مکمل طور پر منہدم کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ حکام کی جانب سے سیل کیے گئے سیکٹر 4B کے پلاٹ نمبر SB-182پر تعمیرات کام اب بھی تیزی سے جاری ہے۔اس ضمن میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیل کیے ہوئے شادی ہالوں کی سیل کھول کر دوبارہ تعمیرات ایس بی سی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے