بلاول زرداری احتساب کے عمل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ سعید آفریدی

بلاول زرداری احتساب کے عمل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ سعید آفریدی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ورکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی اور کراچی کابینہ کے رکن ارسلان فیصل مرزا نے کہا کہ بلاول بھٹو احتساب کے عمل سے گھبرا رہے ہیں۔ احتساب سے بچنے کے لیے بلاول زرداری نے اپنی والدہ کی برسی کو ڈھال بنایا ہے۔ 24 دسمبر کو نیب نے بلاول کو طلب کیا تھا اور بلاول نے اسے سیاسی رنگ دیتے ہوئے جلسہ روکنے کے خلاف کاروائی قرار دیا۔ پوری پیپلز پارٹی کرپٹ ہے، صوبہ سندھ کو تباہ و برباد کر کے پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کا رخ کیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاف ہاوس سے جاری بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری اگر بے قصور ہیں تو احتساب کے عمل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری صوبہ سندھ پر خصوصی توجہ دیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دورہ حکمرانی میں سندھ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے۔ سندھ میں بیماریوں نے ڈیرا ڈال لیا ہے، محکمہ صحت سندھ اور حکومت سندھ کی ناکامی ہے کہ صوبے میں امراض پر قابو نہیں پایا جاسکا۔اس صوبے میں کبھی لوگ کتوں کے کاٹنے سے مرے تو کبھی مچھروں سے۔ سندھ حکومت نے امراض کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر