شہید بی بی نے ساری زندگی جمہوریت کی آبیاری کی،پیپلز یوتھ

    شہید بی بی نے ساری زندگی جمہوریت کی آبیاری کی،پیپلز یوتھ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ بی بی شہید کی برسی کے موقع پر لیاقت باغ میں جلسے کے انتظامات پیپلز یوتھ کے کارکنان نے نہایت ذمہ دارانہ اور منظم طریقے سے نبھائے، ہمارے قائد بلاول بھٹو زردار ی نے محترمہ کی برسی کے موقع پر اس ہی مقام پر جلسہ رکھا ہے جہاں محترمہ نے جام شہادت نوش کیا، جلسے میں عوام کے سمندر نے یہ بتا دیا کہ بی بی شہید جیالوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے، جلسے کے حوالے سے تمام سیکورٹی کے انتظامات کو پیپلز یوتھ کے کارکنان سر انجام دے رہے تھے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ محترمہ کی برسی کے موقع پر لیاقت باغ پر جلسہ تجدید عہدتھا، جب تک ملک میں لاقانونیت، دہشت گردی، انتہا پسند ی کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ہماری پر امن جمہوری جدوجہد حصول منز ل کی طرف جاری رہیگی، انہوں نے کہا کہ شہید بی بی جمہوریت کی علامت تھیں پاکستان کے بہادر عوام اپنی عظیم قائد کو کبھی نہیں بھلا سکتے، محترمہ بی بی شہید نے جمہوریت کے لیئے لازوال قربانیاں دیں اور آمرانہ نظام کے خاتمے کے لیئے انتھک محنت کی، پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین نہیں چاہتے تھے کہ پیپلز پارٹی لیاقت باغ میں جلسہ کرے کیونکہ جلسے سے قبل ہی مخالفین پر خوف طاری تھا، پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی تاریخ رکھنے والی جماعت ہے اور پاکستان میں کہیں بھی جلسہ کرنے کا حق رکھتی ہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...