پارا چنار،یوسف خیل قوم کا مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پارا چنار،یوسف خیل قوم کا مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے یوسف خیل قوم کے مختلف قبائل نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور چار ہزار گھرانوں کے حقوق غصب کرنے اور بے جا مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم زیڑان یوسف خیل قبائل کے رہنماؤں کونسلر سید محمد، اخوانزادہ مشتاق حسین، سید شبیر حسین، مولانا سید علی شاہ، سید جواد حسین، سید الف شاہ، رمضان علی پراچہ اور دیگر عمائدین نے کہا کہ گاؤں یوسف خیل کے بارہ گھرانوں نے پورے قوم کو قابض اور ظالم ثابت کرنے کیلئے حادثے میں جان بحق نوجوان کی لاش چوبیس گھنٹے سڑک پر رکھی اور لاش پر سیاست کرنے کی کوشش کی مقررین نے کہا کہ یوسف خیل قبائل چار ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے اور صرف بارہ گھرانے تمام قبائل کے حقوق پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں عمائدین نے مطالبہ کیا کہ کاغذات مال کی رو سے قومی اراضی کی ملکیت تسلیم کی جائے یوسف خیل کے رہنماؤں نے کہا کہ اس قسم عناصر کی سازشوں کی وجہ سے علاقہ طویل عرصے سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہے رہنماؤں نے کہا کہ مزمل حسین اور شفیق حسین کس حیثیت سے ان کے قومی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں حکومت غیر متعلقہ افراد کی مداخلت بند کردیں اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے انہیں ضلع بدر کیا جائے مظاہرین نے ان کے قومی مسائل کے حل میں موثر اقدامات اٹھانے پر پاک فوج، پولیس اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر