نوکیا7.1بھیAndroid10 پر اپ گریڈ کر دیا گیا
کراچی (پ ر)ہوم آف نوکیا فونز HMD Global نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے جدید ترین اسمارٹ فون Nokia7.1 میں بھی Android 101 رول آؤٹ کر دیا گیا ہے۔یہ تیسرا Nokia اسمارٹ فون ہے جس میں، اس کے باضابطہ متعارف ہونے کے بعد سے جدید ترین OS Android شامل کیا گیا ہے یہ Nokia 9PureView کے اعلان کے چند ہی دنوں بعد کیا گیا ہے۔اس طرحHMD Global نے سنہ 2019ء کی چوتھی سہ ماہی میں اپنی تین ڈیوائسز کو اپ ڈیٹ کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور اب، سنہ 2020ء کے آغاز تک اس کے زیادہ سے زیادہ اسمارٹ فونز Android 10 پر کام کر رہے ہوں گے۔آپریٹنگ سسٹم کو تیزی سے اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے Nokia اسمارٹ فونز نے بحثیت لیڈر اپنا مقام برقرار رکھا ہے اور Android 10 کے استعمال میں ایک مرتبہ پھر پیش پیش ہے۔Android One programmeاسمارٹ فون کی حیثیت سےNokia7.1کو اس وعدے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے کہ اس کے لیے دو سال تک آپریٹنگ سسٹم کے اپ ڈیٹس اور تین سال تک ماہانہ سیکیورٹی اپڈیٹس کی دستیابی کی ضمانت دی گئی ہے۔Nokia7.1 کے دوسرے OS اپ ڈیٹ کی بنا پرHMD Global نے اپنے اس عزم کو مزید مستحکم بنایا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ، اور مسلسل سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے، Nokia فونزمزید بہتر ہوں گے۔آج کی تاریخ سے Nokia7.1، Nokia 9PureView اور Nokia 8.1 کو 102 Android پر اپ گریڈ یڈ ہوں گے۔