تاریخی کپیٹل سنیما کو مسمار کرنے کے خلاف ارباب روڈ صدر میں احتجاجی مظاہرہ
پشاور (سٹی رپورٹر)سرحد کنزرویشن نیٹ ورک اور نیشنل ہریٹج کونسل نے پشاور میں تاریخی کپیٹل سنیما کو مسمار کرنے کے خلاف ارباب روڈ صدر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ ثقافت و سیاحت اور کینٹونمنٹ بورڈسے مطالبہ کیا کہ بجائے تاریخی عمارت کو مسمار کرنے اسکو تحفظ فراہم کیا جائے اور اسکے ظاہری ساکھ کو بحال رکھا جائے کیونکہ تاریخی مقامات ہمار قیمتی ثقافتی اثاثہ ہے جسکی حفاظت حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بیینرز اٹھا رکھے تھے جس پر تاریخی سنیما بلڈنگ کو مسمار کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت سرحد کنزرویشن نیٹ ورک کے ظہور درانی اور ر نیشنل ہریٹج کونسل کی ممبر مریم اقبال نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کپیٹل سنیما کا شمار پشاور کے قدیم تاریخی عمارات میں ہوتا ہے اور قانون کے مطابق 100سال پرانی ہو اسکو مسمار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کو مسمار کرنے کے بجائے حکومت سنیما کے اندر تعمیر و مرمت کر کے اسکی حقیقی تشخص کو محفوظ بنائے۔انہوں نے محکمہ ثقافت، کنٹونمنٹ بورڈ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے تاریخی کپیٹل سنیما کو باہر سے باہر سے مسمار نہ کیا جائے اور اسکی اصلی حالت میں رہنے دیا جائے جبکہ سنیما کے اندر تعمیر و مرمت کر کے سنیما کی اصلی ساکھ کو محفوظ بنایا جائے بصورت دیگر عدلت سے رجوع کرینگے۔