کراچی، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف پارک کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی

کراچی، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف پارک کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف پارک کی تعمیر کا کام تاحال مکمل نہ ہو سکا،گندگی کے ڈھیر اور نشہ آوار افراد پارک کی زینت بن گئے۔بلدیہ عظمی کراچی کی عدم دلچسپی کے باعث ایمپریس مارکیٹ کی اصل شکل میں بحال خواب بن کر رہ گئی تجاوزات کے خلاف کاروائیوں سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوئے لیکن حاصل کچھ نہ ہوا۔مئیرکراچی وسیم اخترنے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف پارک بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن پارک کی تزین و ارائش کے لیے جاری کام کو اچانک بریک لگ گیا، پارک کی دیکھ بھال کے لیے محکمہ باغات کاعملہ تک تعینات نہیں کیا گیا، پارک نشہ آوار افراد کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ سردی کے اس موسم میں نشہ آوار افراد پارک میں گھانس آگ لگا کر بیٹھ جاتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...