ضلع خیبر،الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ونٹر پیکج تقسیم
ضلع خیبر (بیورورپورٹ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر کی جانب سے لنڈی کوتل کے 90 متاثرین میں ونٹر پیکج تقسیم کی گئی، ونٹر پیکج میں رضائیاں اور بستر شامل تھے، خدمت کا یہ جذبہ زندہ و تابندہ رکھا جائے گا، مراد حسین آفریدی، عبدالرؤف شینواری، الخدمت فاونڈیشن خیبر کی جانب سے لنڈی کوتل کے 90 نادار خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کی گئی، اس ونٹر پیکج میں رضائیاں اور بستر شامل تھے، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری مراد حسین آفریدی نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مختلف مواقع پر غریبوں ناداروں اور مسکینوں میں مختلف پیکجز تقسیم کرتی ہے جن میں رمضان پیکج، عید پیکج، ونٹر پیکج، سمر پیکج اور قدرتی آفات آنے پر ان میں کمبل اور خیمے مہیا کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کو نادار اور مستحقین کو فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، چونکہ سردی کا موسم ہے اسلئے یہاں لنڈی کوتل کے 90 مستحق افراد کو رضائیاں اور بستر فراہم کئے تاکہ وہ سردی سے محفوظ رہ سکے اسکے علاوہ انہوں نے جمرود تحصیل میں بھی 90 مستحقین کو ونٹر پیکج فراہم کیا ہے، متاثرین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ اداکیا