حساس پروگرام کے تحت مانسہرہ میں 65کروڑ تقسیم کرینگے، اعظم سواتی

حساس پروگرام کے تحت مانسہرہ میں 65کروڑ تقسیم کرینگے، اعظم سواتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانسہرہ(آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ حساس پروگرام کو جلد مانسہرہ میں لانچ کر رہے ہیں، اس ضمن میں پہلے مرحلہ میں 65 کروڑ روپے آئیں گے جس سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والے افراد مستفید ہوں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بہترین کاوش تھی مگر کرپٹ نظام کی بدولت منصوبہ بری طرح فلاپ ہوا۔غازی ٹاؤن شپ میں منعقدہ ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلا سال پی ٹی آئی کے لئے انتہائی مشکل تھا، سابق حکومت معیشت جس مقام پر چھوڑ کر گئی ہے اسے سنبھالا دینا انتہائی مشکل تھا تاہم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نے مشکل فیصلے کر کے ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔
اعظم سواتی