پشاور جماعت اسلامی یوتھ کا گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ پی کے 78نے علاقہ میں جاری گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھمکی دی کے ایک ہفتے کے اند اندر گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو گیس دفتر کا گھیرو کر کے دھرنا دینگے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلاے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں طالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ صدرنور غلام آفریدی،صدر الخدمت تاجران خالد گل مہمند جے ائی یوتھ جی ایس عرفان خان سمیت کثیر تعداد میں پی کے 78کے افراد نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کاکہا تھا کہ حلقہ میں گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جیناحرام کر رکھا ہے جبکہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے مذکورہ حلقہ کے رکن قومی اسمبلی شوکت علی اسلام آباد میں حکمرانی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین عذاب میں مبتلا ہے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ محکمہ سوئی گیس کے جی ایم جان بوجھ کر پی کے 78میں لوڈشیڈنگ کرتے ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر انگر گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے بصورت گیس دفتر کے سامنے احتجاج کر کے جی ایم آفس کا گھیرو کرینگے۔