مسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ ایبٹ آباد کے عہدیداران کا اعلان،عامر قریشی صدر منتخب

  مسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ ایبٹ آباد کے عہدیداران کا اعلان،عامر قریشی صدر ...

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ ایبٹ آباد کے عہدیداران کا اعلان،نوٹیفیکیشن جاری،عامر قریشی صدر،سردار ظہیر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے عہدیداران کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان نے کی،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد محمد علی اعوان،ملک رب نواز،بنارس عباسی،محمد ساجد،سابق تحصیل ممبر ملک اظہر،وقار گل،نائب صدر مسلم لیگ ن شکیل مغل کے علاوہ نوجوانوں اور دیرینہ کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے،تقریب میں سٹی کے عہدیداران کا اعلان کرکے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا جس میں سٹی صدر یوتھ ونگ عامر قریشی،جنرل سیکرٹری سردار ظہیر،سینئر نائب صدر ملک فیصل،نائب صدور محمد یثرب،ذولفقار خان،عثمان علی خان،محمد قاسم،جوائنٹ سیکریٹریز سمیع اللہ خان،ملک سہیل،ایڈیشنل سیکرٹری خانزادہ مدثر جدون،پریس سیکرٹری احمد علی،آفس سیکرٹری محمد ندیم شامل ہیں،تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان کا کہنا تھا صحیح قیادت نہ ملنے سے ایبٹ آباد کی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی شہر کے عوام بنیادی سہولیات کے ترستے رہتے ہیں تبدیلی سرکار بھی عوام کو بہلانے تک محدود ہے عمران خان کی غلط پالیسیوں سے نوجوان نسل گمراہ ہوئی،مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے انہوں نے نومنتخب یوتھ ونگ سٹی کے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ مسلم لیگ ن کے ہراول دستہ کے طور پر خلوص نیت سے جدوجہد کریں گے اور پارٹی کو مستحکم کرنے میں اپنی صلاحیتیں صرف کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر