اسٹیل مل کے 81ملازمین کو پاسپورٹ کیلئے این او سی جاری

اسٹیل مل کے 81ملازمین کو پاسپورٹ کیلئے این او سی جاری

  



کراچی(این این آئی)وزارت صنعت و پیداوار نے اسٹیل مل کے 81ملازمین کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے اجرا کیلئے این او سی جاری کردیے ہیں۔ میشن ریڈیبل پاسپورٹ کے اجرا کیلئے این او سی حاصل کرنے والوں میں اسٹیل مل کے افسران و ملازمین دونوں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر این او سی عمرہ و حج کے خواہشمند ملازمین کیلئے جاری کیے گئے ہیں جبکہ بعض این او سی عراق کی زیارت اور بعض افسران کو امریکا اور کینیڈا جانے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے بھی این او سی دیے گئے ہیں۔جاری کردہ این او سی میں سے 42این او سی تازہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ این او سی لیٹر کی کاپی سی ای او اسٹیل مل کو موصول ہوگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تما م قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد ہی ان ملازمین کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے حصول کیلئے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

این او سی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر