جامعہ کراچی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد آ ج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کا تیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 28 دسمبر2019 ء کو جامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہورہاہے۔ جس کی صدارت گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل کریں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ جلسہ تقسیم اسناد کی کاروائی کا آغازجامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گراؤنڈ میں صبح ساڑھے نوبجے سے ہوگا-گورنر سندھ صبح 10:00 بجے جلسہ گاہ میں تعلیمی جلوس کے ساتھ داخل ہوں گے۔بسلسلہ جلسہ تقسیم اسناد بروزہفتہ28دسمبر 2019 ء کو جامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ اوقات میں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی، کلاسیں معطل رہیں گی اور کوئی امتحان منعقد نہیں ہوگا۔ صرف ڈگری اور گولڈ میڈل کے حصول کے امیدواروں کو ہی جامعہ آنے کی اجازت ہوگی۔