لاڑکانہ، 16دن سے لاپتہ شخص کی لاش پڑوسی کے گھر سے بر آمد، بیوی نے ہمسائے کیساتھ مل کر قتل کیا

لاڑکانہ، 16دن سے لاپتہ شخص کی لاش پڑوسی کے گھر سے بر آمد، بیوی نے ہمسائے ...

  



لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں 16 دن سے لاپتہ شخص کی لاش پڑوسی کے گھر سے مل گئی، مقتول کو بیوی نے پڑوسی کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں 16 روز قتل لاپتہ ہونیوالے شخص کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے پڑوسی کے گھر سے محراب گھانگھرو کی لاش برآمد کرلی، جسے بیوی نے پڑوسی کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔پولیس کے مطابق لاپتہ شخص کی بیوی کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تو خاتون نے دوران تفتیش شوہر کو پڑوسی کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ڈی ایس پی نظیر لاشاری کے مطابق پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر وحید کے گھر سے مقتول کی لاش برآمد کرلی تاہم پڑوسی فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایاکہ لاش کو تعلقہ اسپتال رتو ڈیرو سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے تحفظ کی اپیل کردی، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

لاڑکانہ، لاش برآمد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر