اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی گاڑی برآمد نہ ہو سکی

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی گاڑی برآمد نہ ہو سکی

  



اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد پولیس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی گاڑی برآمد نہ کر سکے یہ گاڑی چیئرمین کے ڈرائیور کے گھر سے چوری ہوئی تھی پولیس نے حکومت کو اپنی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی برآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی نمبرGE671ٹویوٹا کرولا چوری ہوئی تھی جو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی پولیس برآمد نہ کر سکی، اسلامی نظریاتی کونسل کے حکام نے گاڑی برآمد کرانے کی بجائے کروڑوں روپے کی نئی گاڑی خریدی ہے یہ گاڑی اس وقت چوری ہوئی تھی جب کار ڈرائیور کے گھر جی نائن ٹو سیکٹر میں پارک کی گئی تھی، اس چوری کی واردات پر متعلقہ حکام نے بھی انکوائری کر رکھی ہے تاہم کسی افسر یا ملازم کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے بھی کار برآمد کرانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے اور اپنی نااہلی بارے رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے نااہلی بارے رپورٹ مرتب کرکے فائل دفتر داخل کر دی ہے جبکہ سرکاری گاڑی چوری کرنے والے موجیں کر رہے ہیں۔

گاڑی برآمدگی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...