ٹی بیگزصحت کیلئے نقصان دہ، کھلی چائے کی پتی بہترین،طبی ماہرین

ٹی بیگزصحت کیلئے نقصان دہ، کھلی چائے کی پتی بہترین،طبی ماہرین

  



  

کراچی(این این آئی)ماہرین نے ٹی بیگز کی بجائے دودھ والی چائے کو صحت کیلئے مفید قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ٹی بیگز کی بجائے کھلی چائے کی پتی خرید کر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔تفصیلات کے مطابق چائے پینے کے شوقین افراد اگر ٹی بیگز استعمال کرتے ہیں تو یہ جان لیں کے وہ اربوں کی تعداد میں مائیکروپلاسٹک یعنی پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے ذرات چائے کے ساتھ پی رہے ہیں۔کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے بات سامنے آئی ہے کہ ٹی بیگ والی چائے کے کپ میں 11 اعشاریہ 6 ارب تک مائیکرو پلاسٹک ذرات موجود ہو سکتے ہیں جن کا سائز 100 نینو میٹر سے 5 ملی میٹر کے درمیان ہوتا ہے۔یونیورسٹی پروفیسر نیتھلی تفینجی کے مطابق جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فی چائے کے کپ میں نمک سے ہزار گنا زیادہ پلاسٹک کے چھوٹے ذرات پائے جاتے ہیں یعنی ایک کپ میں 16 مائیکروگرام پلاسٹک ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق جب سے مائیکروپلاسٹک پینے کے پانی میں تیزی سے بڑھتا دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیق کی جارہی ہے۔تاہم، پروفیسر نیتھلی تفینجی کا کہنا ہے کہ احتیاطا ٹی بیگز کی بجائے کھلی چائے کی پتی خرید کر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔

ٹی بیگز

مزید : پشاورصفحہ آخر