مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ہوشربا مہنگائی کا پیش خیمہ ہے‘اعظم چوہدری

مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ہوشربا مہنگائی کا پیش خیمہ ...

  



لاہور(این این آئی)چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ہوشربا مہنگائی کا پیش خیمہ ہے، نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1روپے56 پیسے فی یونٹ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کرکے عوام پر14۔ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا جس سے صنعتی شعبہ زیادہ متاثر ہوگا جس کے کمرشل ٹیرف پہلے ہی بہت زیادہ ہیں۔کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث پیداوار لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ہوشربا مہنگائی جنم لے گی جس سے عوام متاثر ہوگی۔یکم جنوری سے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں بھی  اضافہ کی اطلاعات ہیں۔

 اور اس کو جواز بناکرمستقبل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اب مزید اضافہ متوقع ہے۔جو صنعتی شعبہ کیلئے پریشانی کا باعث ہے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم  کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کے بعد بجلی بلوں میں عائد مختلف قسم کے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے جو بلوں کا 40فیصد بنتا ہے اور ان ناجائز ٹیکسوں سے عوام پر بجلی کے بل بوجھ بن چکے ہیں اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے ان ناجائز ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوگا جو عوام پر دوہرا عذاب ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے مطابق حکومت نئے سال میں آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی کرواچکی ہے  ایسے فیصلوں سے وقتی ریونیو تو حاصل ہوجاتا ہے لیکن اس کے منفی دیرپا اثرات رونما ہوتے ہیں۔

مزید : کامرس