ایبٹ آباد قیمتی نوادرات اسلام آباد سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

ایبٹ آباد قیمتی نوادرات اسلام آباد سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایبٹ آباد حویلیاں پولیس کی بڑی کاروائی قیمتی نوادرات اسلام آباد سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار 07 عدد مورتیاں برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حویلیاں پولیس نے ایس ایچ او سردار رفیق کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے میرا انٹرچینج کے قریب سوزوکی آلٹو کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی میں موجود ہینڈ بیگ سے 7 عدد قیمتی مورتیاں برآمد کر لی جن کے متعلق گاڑی میں موجود واجد حسین ولد اقبال سکنہ دہمتوڑ اور شفاعت علی ولد محمد پرویز سکنہ غازی کوٹ مانسہرہ سے پوچھ گچھ کی گئی جنہوں نے بتلایا کہ وہ یہ قیمتی مورتیاں اسلام آباد سمگل کر رہے تھے جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں مقدمہ علت 1356 مورخہ 27 دسمبر 2019 جرم 69 انٹیک ایکٹ،2016 خیبرپختونخواہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔