سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محترک 

  سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محترک 

  



لاہورر(پ ر)سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نیضلع شیخورہ میں قائم لیبر ڈیپارٹمنٹ سے منسلک دفاتر، ہسپتالوں، سکولز کا ہنگامی دورہ کیا۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکورٹی کے وزٹ کے دوران سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ ڈائریکٹر نے اس موقع پر شیخوپورہ میں سوشل سیکورٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری لیبر نے کہا کہ ریکوری کو ہر صورت بہتر کیا جائے اور اس حوالے سے آن لائن کنٹری بیوشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ نئے اداروں کی رجسٹریشن کی جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور صفائی اور افسران و عملہ کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی افیسرو سٹاف کو کوئی  شکایت ہو تو وہ فوری طور پر اس کی اطلاع کرے جائز شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ لیکن کام کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گاکام نہ کرنے والے افسران و عملہ کوفوری طور پر تبدیل کر دیائے گا۔سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے سوشل سیکورٹی ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ ایم ایس ہسپتال نے سیکرٹری لیبر کو ہسپتال میں کارکنان کو دی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کے تحت کارکنان کی بہتری کیلئے جاری منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران سیکرٹری لیبر نے کہا کہ کارکنان کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ہسپتالوں میں آلات ڈاکٹر ز وسٹاف اور آلات کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔ اور میں خود اس لئے پنجاب بھر میں وزٹ کررہی ہوں کہ صحیح صورت حال تک پہنچا جائے اور اس کے مطابق اقدامات اُٹھائیں جائیں۔ ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات اُٹھائے جارہے۔ سیکرٹری لیبر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ادویات کا سٹاک چیک کیا وہاں موجود مریضوں اور اُن کے لواحقین سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے بات چیت کی۔

 ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر رکھنے، ڈاکٹرز و سٹاف کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے اور جاری منصوبہ جات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایم ایس ہسپتال کو ہدایت جاری کیں۔سیکرٹری لیبر نے ہسپتال میں گرین پاکستان وژن کے تحت پودا بھی لگایا۔سیکرٹری لیبر نے ایس ایس ایم سی ملک پیک کا دورہ کیا۔ ادویات کا سٹاک چیک کیا۔اور ڈیوٹی ڈاکٹر کو صفائی کے معیار کو بہتر کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے ملک پیک کے نمائندگان سے میڈیکل سنٹر میں دی جانے والی سہولیات بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے تحت چلنے والے ہسپتالوں، میڈیکل سنٹرز اور ڈسپنسریوں کو بہترین بنایا جارہا ہے جہاں کارکنان کو ہر طرح کی جدید سہولیات میسر ہوں۔ سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے فرٹیلائزر فیکٹری کا بھی دورہ کیا اورفیکٹری کی جانب سے مزدوروں کے لئے کئے گئے اقدامات بارے جائزہ لیا سیکرٹری لیبر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ فیکٹریز میں لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے فیکٹریز میں مزدوروں کو بہترین ماحول میسر آنا چاہیے۔ بعداز اں سیکرٹری لیبر نے ورکرز ویلفیئر کے تحت ضلع شیخوپورہ میں بوائے اور گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا۔۔سکول پرنسپلز نے سیکرٹری صاحبہ کو سکول کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری لیبر نے سکولز کی لیب کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ سکول میں صفائی کے میعار کو بہترین رکھیں۔ ٹیچرز کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر سکولز کا میعار اتنا بلند کریں کہ دیگر شیخوپورہ سکولز کے لئے ایک مثال بن جائے۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی پڑھائی کے معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی۔

مزید : کامرس