پی پی کے 5سالہ دور حکومت بی بی شہید کے قاتل گرفتار ہونہ سکے، شکیل خان

پی پی کے 5سالہ دور حکومت بی بی شہید کے قاتل گرفتار ہونہ سکے، شکیل خان

  



بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بے نظیربھٹوشہیدکے نام پرلوگوں کوجمع کرنے والوں نے اپنے دوراقتدارمیں بے نظیربھٹوکے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاہے صرف اورصرف عوام کودھوکہ دینے کیلئے لوگوں کوجمع کررہے ہیں مگراب عوام کوبیدارہوچکے ہیں اوروہ کسی کے فریب میں نہیں ائیں گے۔وہ عوام نے ہمشیہ کیلئے مستردکردیاہے۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے غریب عوام کیلئے شہیدذوالفقارعلی بھٹواوران کے خاندان نے اپنے جانوں کی نذرانے دئے ہیں مگراب وہی پیپلزپارٹی نہیں رہی صرف اورصرف کرپٹ لوگوں کاٹولہ ہے اسی وجہ سے وہ عوام نے ہمیشہ کیلئے مستردکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پانچ سالہ دوراقتدارمیں رہنے کے باوجود انہوں نے بے نظیربھٹوکے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاہے صر ف اورصرف عوام کو دھوکہ دینے کیلئے اب ان کے جائے شہادت پرلوگوں کوجمع کررہے ہیں مگراب عوام بیدارہوچکے ہیں اوروہ ان کے فریب میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کاجنازہ نکال دیاہے انہوں نے صر ف اورصرف لوٹ مارکر کے چلے گئے ہیں اسی وجہ سے اب وہ عوام کاسامنا نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے غریب عوام کاواحدنمائندہ جماعت ہے اورانشاء اللہ2020ملک کے غریب عوام کیلئے خوشخبری کاسال ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...