اسلامیہ کالج پشاور، موسم سرما کی تعطیلات میں 3 جنوری تک توسیع

  اسلامیہ کالج پشاور، موسم سرما کی تعطیلات میں 3 جنوری تک توسیع

  



پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاورکے موسم سرما کی تعطیلات میں تین جنوری تک توسیع کر دی گئی۔چھ جنوری 2020کو کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اسلامیہ کالج کے رجسٹرار کے ایک اعلامیہ کے مطابق والدین کی درخواست اور شدید سردی کے باعث اسلامیہ کالج پشاور، اسلامیہ کالجیٹ سکول اور اسلامیہ کالج فار گرلز میں 3جنوری تک بند رہیں گے جبکہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 6 جنوری بروز پیر کو اسلامیہ کالج پشاور، اسلامیہ کالجیٹ سکول اور اسلامیہ کالج فار گرلزمیں کلاسزکا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...