پولیس نے منشیات آئس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مشہور آئس فروشوں کو گرفتار کر لیا

پولیس نے منشیات آئس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مشہور آئس فروشوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرا ئم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات آئس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مشہور آئس فروشوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتد ائی تفتیش کے دوران آئس کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 200 گرام آئس برآمد کی گئی ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس آپریشن ظہو ربابر آفریدی کی خصو صی ہدایت پر پشاور پولیس نے آئس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جس کے دوران دود ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات آئس برآمد کی ہے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ حیا ت آباد احمد اللہ نے خفیہ اطلاع پرملزم ابراہیم ولد شاہ نواز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 180گرام آئس بر آمد کرلی ہے، ایس ایچ او تہکال شہر یا ر خان نے آئس فروخت زرداد ولد وارث خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 آئس بر آمد کر لی تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف نئے قانو ن کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کردی گئی ہے