وزیر اعظم نے عارف حبیب کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا

وزیر اعظم نے عارف حبیب کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا

  



لاہور (پ ر)  پاکستان کی ممتاز اور سب سے بڑی بروکریج اور انویسٹمنٹ بینکنگ فرموں میں سے ایک، عارف حبیب لمیٹڈ(AHL) کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج(PSX) کی طرف سے ٹاپ25 کمپنیوں میں شامل کیاگیا ہے۔AHL ان چھہ کمپنیوں میں سے ایک ہے جو2016 سے2018 تک مسلسل پچھلے تین سالوں کے دوران سب سے اوپر رہیں۔پی ایس ایکس ٹاپ25 کمپنیز ایوارڈ  کا تعین کیپیٹل ایفی شینسی، منفعت، شیئرز کے آزادانہ بہاؤ، شفافیت،کارپوریٹ گورننس اور انویسٹر ریلیشنز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے،ایوارڈز دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان تھے۔انھوں نے عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کو ایوارڈ دیا۔عارف حبیب نے اپنی ٹیم کی تعریف کی اور ان کی انتھک محنت اور بے لوث خدمات کو سراہاجن کی وجہ سے مسلسل پانچویں سال کمپنی  کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ایس ایکس کی طرف سے کمپنی کی کارکردگی کا اعتراف اس کی بہترین مالی اور انتظامی پرفارمنس کا ثبوت ہے۔

مزید : کامرس


loading...