صوابی، ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی سمیت2 افراد جاں بحق

صوابی، ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی سمیت2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے ایک بچی دختر شاہ مومن سکنہ ڈنڈوقہ جاں بحق ہو گئی جب کہ علاقہ ڈاگئی میں ایک نامعلوم تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار آصف علی سکنہ کرنل شیر کلے جاں بحق جب کہ ان کے ساتھی حمزہ اور عدنان زخمی ہو گئے کالو خان پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔