پشاور،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

پشاور،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

  



پشاور(کرا ئم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کی خاطر جیل پل، بی آر ٹی ٹریک، ریلوے ٹریک اور ملحقہ علاقوں سے 27 مزید افراد کو حراست میں لے کر منشیات بحالی مراکز میں داخل کرایا ہے، خصوصی کارروائی میں ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان، اے سی گلشن آراء اور ایس ایچ او تھانہ شرقی نے حصہ لیا، اس سے قبل بھی پشاور پولیس نے سینکڑوں کی تعداد میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کو بحالی مراکز میں داخل کرایا تھا جس کا مقصد منشیات استعمال کرنے والے افراد کا علاج معالجہ کر کے معاشرے کے کارآمد شہری بنانا ہے تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جیل پل، ریلوے ٹریک اور بی آر ٹی سمیت ملحقہ علاقوں میں سر راہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کو حراست میں لے کر فقیر آباد میں قائم منشیات بحالی مرکز میں داخل کرا دیا ہے، خصوصی کارروائی میں ڈی ایس پی ریاض خان، اے سی گلشن آراء اور ایس ایچ او شرقی نے حصہ لیا، کارروائی کے دوران مجموعی طور پر ج27 افراد کو حراست میں لے کر بحالی مرکز میں داخل کرایا گیا، کپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے گزشتہ سال منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کی خاطر مختلف مواقع پر سینکڑوں کی تعدا د میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کو مختلف بحالی مراکز میں داخل کرایا گیا تھا جس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی کارروائی کی گئی ہے،پشاور پولیس کی جانب سے نہ صرف منشیات کے خلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کی خاطر مختلف تعلیمی اداروں سمیت مختلف بازاروں میں وقتا فوقتا آگاہی واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے بلکہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کے دوران اب تک ہزاروں کی تعداد میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6 ہزارچار سو کلو گرام سے زائد چرس،308 کلو گرام ہیروئن،249کلوگرام افیون، ڈھائی ہزار لیٹر اور 2 ہزار8 سو سے زائد بوتل شراب برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ آئس کے مکروہ دھندہ میں ملوث 14 سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 54 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...