صوابی۔منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

صوابی۔منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رزڑ، ٹوپی اور صوابی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین عدد کلاشنکوف، ایک عدد بندوق، چار عدد پستول، ایک عدد پیش قبض اور مختلف بور کے 613عدد کارتوس کے علاوہ 1223گرام ہیروئن، 6820گرام چرس، 30گرام آئیس بر آمد کر کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ دیگر کارروائیوں میں چھ مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے واضح کر دیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں پولیس کی کریک ڈاؤن جاری رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...