شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل نے ایم اے اور بی ایڈ کے نتائج کا اعلان کردیا

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل نے ایم اے اور بی ایڈ کے نتائج کا اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل نے ایم اے اور بی ایڈ کے نتایج کااعلان کر دیا۔تفصیلات کیمطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے کنٹرولر امتحانات صاحبزادہ مراد حسین نے ایم اے اور بی ایڈ کے نتایج کا اعلان کر دیاانہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایم اے اور بی ایڈ کے امتحانات میں ٹوٹل 3570طلباء نے حصہ لیا جسمیں 2969طلباء پاس اور 600طلباء فیل ہوئے یو نتایج کے کامیابی کا تناسب 83%رہا۔انگلش میں نور زمان ولد رضاء خان نے 649نمبرز لیکر پہلی پوزیشن،سیاست جان ولدعمر جان نے615نمبرز لیکر دوسری پوزیشن جبکہ گل داد خان ولدبخت محمد خان نے588نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عربی میں امجد اللہ خان ولدزمین خان نے906نمبرز لیکرپہلی پوزیشن احسان اللہ ولد خادم احمد نے894نمبرز لیکر دوسری پوزیشن اورخادم الدین ولد حبیب احمد 890نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تاریخ میں سلمان ارشد ولد محمد طاہر نے 760نمبرز لیکر پہلی پوزیشن جبکہ محمد اسلام ولد گل عظیم اور شاہد جلال ولد محمد جمال نے 731نمبرز لیکر دوسری پوزیشن اور محمد اسحاق ولد بہادر خان نے717نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسلامیات میں سبز علی خان ولد سید عظیم نے 796نمبر لیکر پہلی،حفیظہ عظمیٰ عظیم ولد گل عظیم نے 790نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور کلثوم بیگم ولد شیر بہادر نے789نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پشتو میں کلیم اللہ ولد فضل وہاب نے804نمبرزلیکر دوسری اور فضل اللہ ولد محمد ایاز خان نے771نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح اردو میں ہاجرہ بنت منور خان نے743نمبرز لیکر پہلی پوزیشن اور شاہ وزیر خان ولد خان زادہ نے717نمبرز لیکر دوسری پوزیشن جبکہ فرحت بی بی بنت طوطی محمد نے691نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پولیٹیکل ساینس میں لقمان حسن ولد شاہ نواز خان نے717نمبرز لیکر پہلی پوزیشن جبکہ زیشان احمد رضاء ولد پرویز احمد نے688نمبرز لیکر دوسری پوزیشن اور نازیہ کنول بنت فرمان مراد نے683نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح اکنامکس میں شوکت علی ولد عبد الجبار نے944نمبرز لیکر پہلی پوزیشن جبکہ شوکت علی ولد فیض اللہ نے 934نمبرز لیکر دوسری پوزیشن اور اعجاز خان ولد شانزیب خان نے 905نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔انٹرنشنل ریلیشنز میں عبد اللہ ولد حاجی محمد نے775نمبر لیکر پہلی پوزیشن جبکہ طاہر عباس ولد علی نور خان نے735نمبرز لیکر دوسری پوزیشن اور آصف مدثر ولد محمد زبیر نے668نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس حوالے سے کنٹرولر آپ امتحانات کے آفس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا تھا،تقریب میں انتظامی افسران اور شعبہ امتحانات کی پوری سٹاپ نے شرکت کی۔صاحبزادہ مراد حسین نے تمام پوزیشن پولڈر طلباء کو مبارکباد دی اور بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کم وقت میں نتایج کی تیاری کا کریڈت پوری ٹیم کو جاتا ہے سب نے دن رات محنت کی اور کم وقت میں نتایج تیار کی۔