ڈائریکٹر امداد اللہ کا فرمان علی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

ڈائریکٹر امداد اللہ کا فرمان علی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ امداداللہ کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے افسران اور اہلکاران کا ایک تعزیتی اجلاس جمعہ کے روز دفتر ہذا میں منعقد ہوا جس میں محکمہ کے اسسٹنٹ فرمان علی کے والد بزرگوار کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا گیا انہوں نے مرحوم کی وفات پر فرمان علی اور دیگر افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی سوگواران کو یہ نا قابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے مرحوم کی بلند درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...