امریکا کا سعودی عرب اور کویت کے درمیان خام تیل نکالنے کے سمجھوتے کا خیرمقدم
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے کویت اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان مشترکہ طور پر کنوؤں سے تیل نکالنے کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور کویت کی زمینی اور سمندری حدود میں تیل کے کنوؤں میں موجود تیل کے اخراج پر اتفاق اہم پیش رفت ہے، اس معاہدے کے نتیجے میں کئی سال سے تعطل کا شکار تیل کی سپلائی ممکن ہو سکے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور کویت میں منقسم کنوؤں سے تیل نکالنے سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں بھی اضافہ ہوگا