بیلجیئم کی معروف یونیورسٹی چھ سالہ امام کورس شروع کرے گی

بیلجیئم کی معروف یونیورسٹی چھ سالہ امام کورس شروع کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
برسلز (این این آئی)بیلجیئم کی معروف یونیورسٹی امام کورس شروع کرے گی،بیلجیئم میں مسلمانوں کے لیے امام اب باہر سے نہیں آئیں گے بلکہ انہیں اندرون ملک ہی تعلیم دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بیلجیئم کی معروف یونیورسٹی ک کے یو لیووون فروری میں اپنا پہلا امام کورس شروع کرنے جارہی ہے۔ یہ کورس 6 سال پر مشتمل ہوگا جس میں سے 4 سال مذہبی اور 2 سال یونیورسٹی کی تعلیم دی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پہلے کورس میں ہی 30 مقامی طلبہ کی شمولیت متوقع ہے۔ اس کورس کی ابتدا کا ایک اہم سبب وہ پارلیمانی رپورٹ ہے جس نے 2016 میں ایئرپورٹ سمیت دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکوں کی وجوہات کا جائزہ لیا تھا۔ رپورٹ میں بیلجیئم کے مسلم نوجوان شدت پسندی کی ایک اہم وجہ ان اماموں کی تقاریر کو ٹھہرایا گیا تھا جو مسلمانوں کے آبائی ملکوں سے آئے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں تجویز کیا گیا تھا کہ مسلم امام اسی معاشرے کا حصہ ہونے چاہئیں۔

مزید :

عالمی منظر -