امریکی اڈے کی مجوزہ منتقلی پر 12 سال درکار ہیں، جاپانی وزارت دفاع

امریکی اڈے کی مجوزہ منتقلی پر 12 سال درکار ہیں، جاپانی وزارت دفاع

  



ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ  امریکی میرین اڈے کی مجوزہ منتقلی پر تقریباً 12 سال   درکار ہیں اور اس پر 8.5 ارب ڈالر خرچ ہونے کا امکان ہے۔وزارت کے مطابق ناگو شہر کے ہینوکو علاقے میں متبادل مرکز کی تعمیر پر تقریباً ساڑھے 8 ارب ڈالر خرچ ہو سکتے ہیں جو ابتدائی تخمینہ سے  تقریباً ڈھائی گنا سے بھی زیادہ ہے۔ اڈے کی منتقلی کے لیے 2013ء میں بنائے گئے منصوبے میں جاپان اور امریکہ  نے کہاکہ فوتنما  سے اڈے کی منتقلی کے بعد  جگہ  2022 تک اوکیناوا کے حوالے کر دی جائے گی۔  رپورٹ کے مطابق  سمندر سے زمین کے حصول کا کام مکمل کرنے میں 5 سال لگیں گے۔وزارت کا کہنا ہے کہ اوکیناوا  کی حکومت سے تعمیراتی منصوبے میں تبدیلی کی اجازت طلب کی جائے گی تاہم امکان ہے کہ علاقائی حکومت یہ درخواست مسترد کر دے گی جس سے تعمیراتی کام میں مزید تاخیر ہونے کی توقع ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...