ہنڈراس میں کرسمس تقریبات کے دوران 13افرادہلاک

ہنڈراس میں کرسمس تقریبات کے دوران 13افرادہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


یگوسیگالپا)شِنہوا/آ  ئی این پی)ہنڈراس میں کرسمس کی تقریبات کے دوران کم از کم13افرادہلاک ہوگئے۔ بیشتر افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے۔نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے ڈپٹی انسپکٹرجوسے کارلوس لوگوس نے صحافیوں کو حادثات کے اعدادو شمار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والو ں میں سے 8 افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔زیادہ تر حادثات کومے آگوا،خلیجی جزائراورسنتاباربرامحکموں کے علاقوں میں پیش آئے۔حکام نے  یہ بھی بتایا ہے کہ 8افراد آتش بازی سے متعلقہ حادثات میں زخمی ہوئے۔ایک پولیس رپورٹ کے مطابق  اسی عرصے کے دوران کل275افراد کو مختلف مبینہ جرائم میں گرفتار کیا گیا اور 40گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -