مضبوط پولیس فورس اور شہریوں میں احساس تحفظ کو فروغ دینا میرامشن: شعیب دستگیر

مضبوط پولیس فورس اور شہریوں میں احساس تحفظ کو فروغ دینا میرامشن: شعیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق عوام کی مددگاراور پیشہ ورانہ طور پرمزیدمضبوط فورس بناتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ کو فروغ دینا میرا مشن ہے اور اس سلسلے میں پولیس افسران واہلکاروں کو صدق دل، محنت اور خلوص نیت سے فرائض منصبی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت رویے اور بہترین پرفارمنس سے شہریوں کے دلوں کو جیتنا ہوگا تاکہ پولیس فورس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ موبائل خد مت مراکز سمیت جدید پولیسنگ کے حوالے سے تمام پراجیکٹس کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور عوامی فیڈ بیک کی روشنی میں سروس ڈلیوری کے عمل کو مزید اپ گریڈ کیا جائے،شہریوں میں احساس تحفظ کے فروغ کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری کی بہتر سے بہتر بنائے بغیر شہریوں کا اعتماد حاصل کرنا ممکن نہیں۔ سینئر افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے اور خوف خدا کے جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے مظلوم کی امداد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ اور اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ میں پولیس افسران سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی، سی پی او گوجرانوالہ گوہر مشتاق بھٹہ، ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، ڈی پی او گجرات توصیف حیدر، ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد، ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی اور ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین ناصر سیال سمیت ریجن کے تمام ایس ڈی پی اوز ار ایس ایچ اوز موجود تھے۔ پولیس لائنز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کو بہترین سروس ڈلیوری کی فراہمی کیلئے اے ایس پیز اور ڈی ایس پیزبہترین سپروائزرز کا کردار ادا کریں اورماتحت عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ کورسز کے انعقاد کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -