سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر شہر کی مختلف مساجد میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر شہر کی مختلف مساجد میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر شہر کی مختلف مساجد میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق روڈ سیفٹی آفیسرز اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹس نے روڈ سیفٹی پر لیکچر ز دیئے گئے۔ لیکچرز کا مقصد آگاہی دیتے ہوئے شہریوں کی جانوں کو بچانا ہے۔والدین کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کی حوصلہ شکنی کریں،اسلام ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے،سفر کرتے ہوئے صبر،برداشت کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے، سڑک پر چھوٹی سے چھوٹی لاپرواہی سے کسی کی جان جاسکتی ہے،والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل،گاڑی ہرگز مت چلانے دیں، روڈ سیفٹی بارے شعور ہر فورم پر اجاگر کیا جا رہا ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری،محفوظ سفر کی ضامن ہے۔

مزید : علاقائی


loading...