موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ اور سائیڈ مرر تقسیم

موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ اور سائیڈ مرر تقسیم

  



لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی موبائل ایجوکیشن یونٹ اور اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ اور سائیڈ مرر تقسیم کئے گئے۔ہیلمٹ اور شیشے تقسیم کرنے کی تقریب کا مقصد موٹرسائیکل سواروں میں پیچھے دیکھنے والے شیشوں اور ہیلمٹ کی افادیت بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔اس موقع پر موٹر وے پولیس کے افسران نے بتایا کہ موٹر وے پولیس روڈ سیفٹی آگاہی کے مختلف مہمات کا انعقاد کرتی رہتی ہیں۔

اور موٹرسائیکلوں پہ شیشے لگانے اور ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا مقصد بھی اسی روڈ سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ موٹروے افسران نے مزید بتایا کہ اس مہم کا اہم مقصد یہ ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو اس بات کی آگاہی پیدا کی جائے کہ شیشوں کی مدد سے پیچھے آنے والی ٹریفک کے بہاؤ کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ بہت سارے حادثات سے بچاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔موٹروے پولیس کے افسران نے موٹرسائیکل سواروں کو یہ بھی بریف کیا کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے بہت ساری قیمتی جانوں کا ضیاء ہو رہا ہے۔ حادثہ کی صورت میں ہیلمٹ پہنے سے سر پر لگنے والی چوٹ سے بچا جاسکتا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...