منشیات فروشوں، قماربازوں کیخلاف تھانوں میں 770مقدمات درج

منشیات فروشوں، قماربازوں کیخلاف تھانوں میں 770مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے شہر بھر میں منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کریک ڈاؤن کے دوران 591 منشیات فروش جبکہ700قمار باز گرفتارکئے گئے۔ منشیات فروشوں اور قماربازوں کیخلاف 770مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹی ڈویژن نے 127، کینٹ ڈویژن143، سول لائن ڈویژن80، صدر ڈویژن 85،اقبال ٹاؤن ڈویژن 62جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے94منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے96کلو گرام سے زائد چرس، 6 کلو195 گرام ہیروئن،20گرام آئس، 5 کلو گرام سے زائد افیون، قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران ابتک 700ملزمان کو گرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میں 139 مقدمات درج کئے گئے۔
ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی11لاکھ28 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمدکی گئی۔

مزید :

علاقائی -