گلی محلوں میں وارداتیں کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

  گلی محلوں میں وارداتیں کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث اشفاق گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیئے،انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ سید قمر عباس کے مطابق گرفتارملزمان میں گروہ کا سرغنہ اشفاق عرف شاقو،زین اور اس کا ساتھی شمروز شامل ہیں،گرفتارملزمان سے متعدد موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کیا گیا ہے،ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی و سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے،ملزمان نے اچھرہ،مزنگ، سول لائن، شاد مان،ریس کورس سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے ملزمان کی گرفتار ی پر انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ سید قمر عباس و دیگر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید : علاقائی