کانسٹیبل بابر علی کو والد کے علاج معالجہ کیلئے 5 لاکھ کاامدادی چیک

کانسٹیبل بابر علی کو والد کے علاج معالجہ کیلئے 5 لاکھ کاامدادی چیک

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید نے کہا ہے کہ لاہورپولیس کے تمام ملازمین و اہلخانہ کی صحت کے معاملات کی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری ہے۔محمد نوید نے کہا کہ کانسٹیبل بابر علی کے والد کی مکمل صحت یابی تک علاج معالجہ کیلئے مالی وسائل کی فراہمی جاری رکھیں گے۔علاج معالجہ کے حوالے سے کسی بھی دشواری کی صورت میں پولیس افسران واہلکار براہِ راست رابطہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات کانسٹیبل بابر علی کواُس کے والد کے علاج معالجہ پر آنے والے اخراجات کی مد میں 5 لاکھ روپے کاامدادی چیک دیتے ہوئے کیا۔ محمد نوید نے کانسٹیبل بابر علی کے زیرِ علاج کینسر کے مریض والد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ کانسٹیبل بابر علی نے بتایا کہ محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد اور بروقت علاج معالجہ کی وجہ سے اُ سے والد روبصحت ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...