پنجاب،24 گھنٹے میں 742ٹریفک حادثات، 463افراد شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 742 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 463افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 341 معمولی زخمی لوگوں کو موقع پر ہی امداد دی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق حادثات میں 326ڈرائیوز،24کم عمر ڈرائیور، 361 مسافر اور 121 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 201ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،لاہور191متاثرین کیساتھ پہلے ملتان 58حادثات میں 59متاثرین کیساتھ دوسرے اورفیصل آباد52حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔