ڈینگی پروگرام میں کرپشن،محکمہ صحت کے افسران کیخلاف مقدمہ درج

ڈینگی پروگرام میں کرپشن،محکمہ صحت کے افسران کیخلاف مقدمہ درج

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) اینٹی کرپشن لاہور ریجن(اے) نے جعلی ڈیلی ویجز ملازمین ظاہر کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے محکمہ صحت کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ محکمہ صحت کے افسران نے سال 18-2017ء کے دوران ڈینگی پروگرام میں جعلی بھرتیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔جرم ثابت ہونے پرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور کینٹ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سعید احمد، اور انسپکٹروسیم ایاز وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی